پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی، 14 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقےپشتون آباد علاقے میں کارروائی، افغانستان سے تعلق رکھنے والے چودہ طالبان دہشتگرد گرفتار۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والےادارے کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع ایک عمارت پر چھاپہ مارتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے چودہ طالبان دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں میں کوئی اہم طالبان رہنما شامل ہے یانہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی کوئٹہ کے اس علاقے سے افغان طالبان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالباندہشتگردوں کی گرفتاری ایسے موقع پر عمل میں لائی گئی ہے کہ جب حال میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واشنگٹن میں اپنے ایک اعترافی بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان کے اہم رہنما پاکستان میں پرامن مقام پر قیام پذیر ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button