Uncategorized

پنجاب کی نصابی کتب میں بلوچ عوام کی تضحیک ناقابل معافی جرم ہے، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے پنجاب کی نصابی کتب میں بلوچوں کو غیرمہذب کہنے پر شدید غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس واقعہ پر فوری طور پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں صوبائی تعصب کو ہوا دینے کے لیے اپنے آلہ کاروں کو استعمال کر رہے ہیں۔تمام ذمہ داران کے خلاف آئین پاکستان سے انحراف اور غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔تحریک پاکستان سے لے کر اب تک بلوچی عوام کے دل میں پاکستان کے جذبات اور مخلصانہ کاوشیں تاریخ کے باب میں سنہرے الفاظ سے رقم ہیں۔بلوچستان نے ملک کو وہ قابل قدر سپوت دیے ہیں جن کی قابلیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیا۔ کچھ نا دیدہ ملک دشمن قوتیں کبھی حقوق کی پامالی کے نام پر اور کبھی احساس محرومی کا رونا رو کر بلوچستان کے عوام کو پاکستان سے متنفر کرنا چاہتی ہیں۔ ان قوتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ہمیں لسانی و صوبائی حد بندیوں سے آزاد رہتے ہوئے پاکستانی بن کر ملک دشمن عناصر کووحدت و اخوت کے ہتھیار سے شکست دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نصابی کتب میں ایک صوبے کی اس طرح تضحیک ایک ناقابل معافی جرم ہے۔پنجاب حکومت اپنی اس کوتاہی پر بلوچی عوام سے معافی مانگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button