کالعدم اہل سنت و الجماعت کے دہشت گرد رہنما اورنگزیب فاروقی کو رہا کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم دہشتگرد تنظیم اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدراورنگزیب فاروقی کی مذہبی منافرت کے مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی گئی اور انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اورنگزیب فاروقی کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے عدالت داخل کرائے گئے جس کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، ملزم اورنگزیب فاروقی کی ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے منظور کی، انہوں نے حکم دیا گیا کہ اگر ملزم پر کوئی اور مقدمہ نہیں ہے تو اسے رہا کر دیا جائے۔ اورنگزیب فاروقی کو گزشتہ سال محکمہ انسداد دہشتگردی نے ٹکسلا سے مذہبی منافرت پر مبنی تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، یاد رہے کہ اورنگزیب فاروقی اپنے ویڈیو پیغام میں کہہ چکا ہے کہ وہ کراچی سمیت ملک بھر ایسی فضا قائم کرے گا کہ کوئی سنی شیعہ سے ہاتھ بھی نہیں ملائے گا۔