Uncategorized

کھوکھے پر داعش کی وال چاکنگ کرنے والا نویں جماعت کا طالب علم گرفتار جیل بھیج دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) داعش کی وال چاکنگ کرنے والے نویں کلاس کے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عبدالرحمن کا نویں کلاس کے سالانہ امتحان میں آج پہلا انگلش کا پیپر ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت وال چاکنگ پر پابندی کے باوجود مندرانوالہ کا رہائشی نویں کلاس کا طالب علم عبدالرحمن مین جی ٹی روڈ پر غلہ منڈی کے قریب واقع سی این جی سے ملحقہ کھوکھے پر داعش کی چاکنگ کر رہا تھا جسے سٹی پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا اور امتناع وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کو علاقہ مجسٹرےٹ تسنیم اعجازکی عدالت میں جو ڈیشل ریمانڈ کیلئے پیشی کے بعد جیل منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button