Uncategorized

بیداری امت کانفرنس کا مقصد وطن دشمن طاغوتی طاقتوں کی سازشوں کو آشکار کرنا ہے، مختار امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت بھٹ شاہ میں منعقدہ بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس کی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔ رابطہ مہم کے پہلے مرحلے میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی ،مولانا نشان حیدر ساجدی، شفقت لانگا اور حیدر زیدی کی علماء کرام ،ذاکرین اور ماتمی اانجمنوں کی فیڈریشن سے ملاقات ، کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیداری امت و استحکام پاکستان کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کے خلاف متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط ایمان کی طاقت اور ثابت قدمی کے ساتھ دشمن اسلام و پاکستان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، پاکستان میں ملت تشیع نے دین اسلام اور اپنے ایمانی عقیدے کی حفاظت کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے آئمہ طاہرین کے وسیلے سے ہمیشہ محبان علی ؑ کی حفاظت فرمائی ہے اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کیا ہے ،خدا کے لیے کام کرنا اس دور میں آسان نہیں اس پر خطرراہ سے گزرنے کے لیے مضبوط ایمان اور اللہ پر کامن یقین ہی ہمیں منزل تک پہنچائے گا، جو کربلا والوں سے محبت کرتے ہیں وہ حالات کے چھوٹے چھوٹے مسائل سے نہیں گھبراتے، ہمیں یقین ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک عظیم مقصد کے لیے اٹھی ہے جو شہید حسینی کے مشن اتحاد بین المسلمین کو آگے بڑھائے گی ، ہمارے مظلوم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہم شہید کے خون کے وارث ہیں ،آج ہمیں اپنے عمل اور کردار سے ثابت کرنا ہوگا ہم شہید حسینی کی امانت کے امین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button