Uncategorized

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں جشن نوروز کی تقریب، شہریوں کی بھرپور شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران، لاہور میں جشن نوروز کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں قونصل جنرل ایران محمد حسین بنی اسدی، ڈی جی خانہ فرہنگ اکبر برخورداری، آغا زراعت کار، آغا خسروانی، سید علی رضا کاظمی، سید علی رضا رضوی، بیرسٹر منیب اقبال، ڈاکٹر بابر نسیم، ڈاکٹر صفا کاظمیان اور پیر نو بہار شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین بنی اسدی نے کہا کہ نوروز خوشی اور مسرت کا دن ہے اور بہار کے آغاز کی نوید ہے۔ تقریب میں فیضان عباس اور معروف گلوکار محسن شوکت نے فارسی کلام پیش کیا جسے سن کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب کے آخر میں جشن نوروز سے پہلے ہونیوالے مقالہ نگاری اور منقبت گزاری کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button