Uncategorized

جب بھی وطن عزیز پر کوئی وقت پڑا تو پاکستانی قوم یکجا ہوکر اس کا دفاع کریگی، مولانا حسین مسعودی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کیلئے پوری قوم پہلے کی طرح آج بھی متحد ہے اور ہم ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا اور اس کی سلامتی اور تحفظ اور دفاع کیلئے ہم آج بھی تیار ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور ملک کی بہادر افواج کے جوش و جذبے کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ وقت اب دور نہیں جب ملک امن کا گہوارا بنے گا اور یہاں سے ہر قسم کی دہشت گردی ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پوری دنیا خصوصاً مسلم ممالک میں ہم آہنگی کے قیام کے خواہاں ہیں لیکن کسی بھی جارحیت کیلئے ہر طرح تیار ہیں اور جب بھی وطن عزیز پر کوئی وقت پڑا تو پاکستانی قوم یکجا ہوکر اس کا دفاع کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button