ساہیوال، 2 تکفیری دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )فوجی عدالتوں سے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں سزا یافتہ 2 تکفیری دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تکفیری دہشتگردوں عبید اللہ ولد اعظم بلوچ کو 7 اپریل 2015 جبکہ محمد سہیل ولد ظہور احمد کو 15 اگست 2015 کو فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ دونوں تکفیری دہشتگردوں کوآج ساہیوال جیل میں پھانسی دی گئی۔کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ حرکت الجہادِ الاسلامی کا دہشتگرد عبید اللہ بنوں جیل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، مجرم نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا اور اسے دہشتگردی کے 6 واقعات میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد محمد سہیل بھی خیبر پختونخوا میں بنوں جیل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا جس میں متعدد فوجی جوان شھید و زخمی ہوئےتھے۔ دونوں تکفیری دہشتگردوںکے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 13 تکفیری دہشتگردوں کی سزاؤں کی توثیق کی تھی، یہ تکفیری دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے قتل کے علاوہ ایئرپورٹ اور غیر ملکی سیاحوں پر حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے