Uncategorized

سابق مرکزی صدر جے ایس او ساجد علی ثمر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جے ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور رکن نظارت ساجد علی ثمر رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ جے ایس او پاکستان کے وفد نے مرکزی صدر وفا عباس کی قیادت میں شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ جے ایس او پاکستان کے وفد میں صوبائی آرگنائزر سندھ امجد علی بھمبھرو، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن عبداللہ رضا شریک تھے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق مرکزی صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس نے اس موقع پر کہا ساجد علی ثمر ایک نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ صوبائی آرگنائزر جے ایس او پاکستان سندھ نے رکن نظارت ساجد علی ثمر کو اس موقع پر سندھ کی ثقافت کے طور پر سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button