Uncategorized

پنجاب میں حملوں کی اطلاعات موجود تھیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اقبال ٹاؤن میں چوتھی بار دہشتگردی کی گئی ہے اور ہر مرتبہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئ ۔لاہور سمیت پنجاب کے بڑے مقامات پر کالعدم تکفیری دہشتگردگروہوں کی جانب سے حملوں کی اطلاعات موجود تھیں ۔پنجاب پولیس کو حساس اداروں کا سکیورٹی الرٹ موصول ہوا تھا۔سپنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے مراسلے میں کسی ایک مقام یا جگہ کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔

پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل اقبال ٹاؤن کے علاقے مون مارکیٹ میں دو دھماکے کئیے گئے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے پنجاب پولیس کو حساس اداروںکو سیکورٹی مراسلہ بھی بھجوایا گیا تھا ،مگر مراسلے میں مقام اور تاریخ کا نہیں بتایا گیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھی مرتبہ اقبال ٹاؤن کو اس لیےنشانہ بنایا گیا کہ اس علاقے میں سیکورٹی زیادہ الرٹ نہیں ہوتی ،لاہوراور دوسرے علاقوں میں آنے اور جانے والی گاڑیاں بھی اس علاقے سے قریب سکیم موڑ سے جاتی ہیں۔اس لئیے تکفیری دہشتگردوں کے لئیے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کے لیے اس سے بہتر جگہ نہیں ملتی ۔اسی لئیے چوتھی مرتبہ اسی علاقے میں خواتین اور بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button