Uncategorized

سانحہ لاہور،گیریژن کمانڈر کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ پر موجود رہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور کے علاقے گلشن اقبال ٹائون میں واقع پارک میں تکفیری دہشتگردکی جانب سے خودکش حملے کے فوری بعد پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔

زرائع کے مطابق گذشتہ روز لاہور کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع پارک پر ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریکِ طالبان پاکسان کے الاحرار گروپ کے تکفیری دہشتگرد محمد یوسف کی جانب سے کئے خود کش حملے میں وسیع پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج لاہور گیریژن کے فوجی افسران اور جوان گیریژن کمانڈر میجر جنرل طارق امان کی سربراہی میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے پنجاب پولیس اور دیگر ریسکیو کے اداروں کے ساتھ ملکر امدادی سر گرمیوں اور سکیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے ۔پاک فوج کے گیریژن کمانڈر میجر جنرل طارق امان کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ پر موجود رہے اور تمام تر امور کی نگرانی کرتے رہے ۔ اس دوران پولیس کے افسران پاک فوج کے افسران سے مشاورت بھی کرتے رہے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button