Uncategorized

سانحہ لاہور، پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسز کا باقاعدہ آپریشن شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سانحہ لاہور کے بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر پنجاب بھرمیںتکفیری دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سانحہ لاہور میں ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریکِ طالبان پاکستان کے الاحرار گروپ کے خودکش حملہ آور کی جانب سے کئے گئے حملے میں 70 سے ذائد بیگناہ افراد کہ جن میں ذیادہ تر معصوم بچے اورخواتین شامل ہیں کی شھادت کے بعد پنجاب بھرمیں ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی،جیشِ محمد،لشکرِ طیبہ،تحریکِ طالبان پاکستان،لشکرِ اسلام،جنداللہ،جہادِ اسلامی کے تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف باقائدہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سانحہ لاہور والی رات سے ہی شروع ہونے والے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تمام تر کاروائیاں حساس اداروں کی جانب سے ٹھوس اطلاعات پر کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں پہلے انٹیلی جنس ایجنسیز کی اطلاعات پر پولیس کارروائی کرتی تھی مگر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کے بعد آپریشن کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہےتاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button