Uncategorized

پنجاب، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،تکفیری دہشتگرد گروہوں کے 400 سے زائد ارکان گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور صوبے بھر میں جاری سرچ آپریشن میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے 400 سے زائد ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق سانحہ گلشنِ اقبال پارک لاہور کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کرتے ہوئے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی، جیشِ محمد، لشکرِ طیبہ، جنداللہ،تحریکِ طالبان پاکستان، لشکرِ اسلامی اور انصارالاسلام کے 400 سے ذائد ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں آپریشن کے نتیجے میں تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صھابہ (اہلسنت و الجماعت) ،جیشِ محمد اور لشکرِ طیبہ کے 200 سے زائد ارکان گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد کا تعلق جنوبی پنجاب اورافغانستان سے ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ سے 100 ، بہاولنگر سے 40 ،رحیم یار خان سے 34، راجن پور سے 25 جب کہ بہاولپور، احمد پور شرقیہ، خیر پور ٹامیوالی اور اوچ شریف سے 16 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے گئے تمام افراد کے قبضے سے اسلحہ، اشتعال انگیز لٹریچر اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ان تمام افراد کو تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیرصدارت اہم اجلاس میں پنجاب بھر میں تکفیری دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کےخلاف مشترکہ آپریشنز کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں بھرپور آپریشن جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button