Uncategorized
پہلے بھی کہتا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسریاں ہیں، خورشید شاہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی کہتے تھے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسریاں ہیں، ہم کوئی مطالبہ اورسیاست نہیں کرنا چاہتے، اگر پنجاب میں آپریشن ہو رہا ہے تو اچھی بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صرف ملک کیلئے سوچتا ہوں اور اپنے مفادات سامنے نہیں رکھتا، سیاستدان اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں یا نہیں، یہ باتیں نہ کی جائیں، نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر خامیوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ سیاست کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں اگر آپریشن ہو رہا ہے تو اچھی بات ہے اور اگر رینجرز اور پولیس مل کر کام کریں گے تو مثبت نتائج آئیں گے۔