Uncategorized

پنجاب میں نا کوئی نوگو ایریا ہےاور نا ہی دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ، رانا ثنااللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نا تو دہشتگردی کا کوئی منظم نیٹ ورک ہے اور نا ہی تکفیری دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ سانحہ گلشن پارک کے زخمیوں کا بہترین اور مفت علاج کیا جارہا ہے جب کہ کسی زخمی کو علاج کے لیے بیرونی ملک بھیجنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے وزیرستان میں تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نیست ونابود کیا جب کہ پنجاب میں بھی سانحہ گلشن پارک سے قبل نیشنل ایکشن پلان کے مطابق مشترکہ کارروائیاں ہوتی رہی ہیں جس میں پولیس، فوج اور دیگر فورسز کے جوان شامل رہے، پنجاب میں 56 آپریشن پولیس، 16 سی ٹی ڈی، اور 88 آپریشن لوکل پولیس نے ایجنسیوں سے ملکر کیے، ضرورت پڑنے پرفوج بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پرکارروائی کرتی رہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردی کا کوئی منظم نیٹ ورک ہے اور نہ ہی تکفیری دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، جبکہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں بھی نہیں ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکی تعدا د بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر سے 5 ہزار 221 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ 216 کو تفتیش کیلیے حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا، 1550 افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں، جن پر کڑی نگاہ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تکفیری مدرسوں کا مکمل رکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے جب کہ سانحہ گلشن پارک پر جے آئی ٹی بھی بنادی گئی ہے جس میں سی ٹی ڈی سمیت دیگر ایجنسیوں کے لوگ شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button