پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جنوبی پنجاب میں جاری آپریشن خوش آئند ہے، علامہ اقتدار نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کے بعد جنوبی پنجاب میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی قابل تحسین ہے، ہم نے بہت پہلے آگاہ کر دیا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بھی کراچی طرز پر آپریشن کیا جائے لیکن چند مفاد پرست سیاستدان اس کاروائی میں آڑے رہے، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جنوبی پنجاب میں جاری آپریشن خوش آئند ہے۔ جنوبی پنجاب میں موجود دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو ختم کیے بغیر ملک مین امن قائم ہونا ناگزیرہے۔ جیسے ہی جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن شروع ہوا بعض افراد کے دلوں مین مروڑ شروع ہو گیا ہے، وہ لوگ جنوبی پنجاب میں جاری آپریشن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اُن کے ہم فکر اور ہم خیال عناصر کے خلاف کاروائی نہ کی جائے۔ سانحہ لاہور کے بعد آئی جی پنجاب کی جانب سے متضاد بیانات اور اعلانات قابل افسوس ہیں، ملک کے حکمرانوں کو عوامی مفاد کو اپنے مفاد ات سے ترجیح دینا ہوگی۔