Uncategorized

مٹھی بھردہشت گرد ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے، کور کمانڈر لاہور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بھی جاتا ہے۔مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے۔

ان خیالات کا اظہار کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے رینجرز ٹریننگ گیریژن لاہور میں انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرنے والے 24 ویں دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور دہشت گرد بزدالانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔

کور کمانڈر نے کہا کہ مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بھی جاتا ہے۔جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ رینجرز ملکی دفاع میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمارے جوان ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button