Uncategorized

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 ونگ ایک بار پھر سرگرم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 ونگ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے اسپیشل ٹاسک فورس بھی قائم کرلی گئی ہے۔ کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 ونگز ایک مرتبہ پھر سرگرم ہونے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان نے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو نشانہ بنانے کیلئے اسپیشل ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے 6 ونگز مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں، ہر ونگ کا کام الگ ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سراغ لگا لیا ہے، ونگز میں کام کرنیو الے دہشت گردوں کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے جبکہ کچھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں جن کی نشاندہی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button