Uncategorized

حج فارم میں شیعہ مسلک سے متعلق سوال تبدیل، درخواست گزاروں کا اظہار اطمینان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور ہائیکورٹ کو وزارت مذہبی امور نے آگاہ کیا ہے کہ حج پالیسی کے پرفارمے میں شیعہ مسلک کے افراد سے پوچھے جانے والے متنازع سوال میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد جسٹس عائشہ اے ملک نے متعلقہ درخواست نمٹا دی۔ یہ درخواست سید طاہر حسین زنجانی سمیت تین شہریوں کی طرف سے دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں کی طرف سے سیدہ مقصومہ زہرہ بخاری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے پرفارمے میں شیعہ مسلک کے افراد کے حوالے سے ایک متنازع سوال شامل کیا ہے،جس سے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی دل آزاری ہو رہی ہے۔ حج پر جانے والے شیعہ مسلک کے افراد سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ ”کیا وہ شیعہ ہیں۔“؟ جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ حج پالیسی کے پرفارمے میں شامل اس سوال کو ختم کرنے یا ترمیم کرنے کا حکم دیا جائے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے سرکاری وکیل نے تحریری جواب پیش کراتے ہوئے کہا کہ اس متنازع سوال میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ اب پرفارمے پر یہ سوال درج کیا گیا ہے کہ ”کیا آپ کو شیعہ مسلک کی سہولیات چاہئیں۔“ عدالت کے استفسار پر درخواست گزاروں نے اس ترمیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جس پر عدالت نے وزارت مذہبی امور کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button