Uncategorized

خیر العمل فاؤنڈیشن کے تحت پیپری گوٹھ میں جشن ولادت حضرت زہرا (س) اور مسجد کا افتتاح

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ولادت باسعادت دختر رسول اکرم ﷺ حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیئت امام حسین (ع) کویت کے تعاون سے کراچی میں نو تعمیر شدہ مسجد کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا۔ لاشاری محلہ عیدو گوٹھ، پیپری بن قاسم ملیر میں مسجد و امام بارگاہ الامام الحجتہ (عج) کا باقائدہ افتتاح چیئرمین خیر العمل فاؤنڈیشن پاکستان علامہ سید باقر عباس زیدی نے کیا۔ اس موقع پر جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، رضا نقوی، مبشر حسن، میثم عابدی، سجاد اکبر، ضلعی سیکریٹری جنرل ملیر سید احسن عباس رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل شرقی زمان رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل وسطی زین رضا رضوی، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر مولانا کرم الدین واعظی، مولانا فدا علی مفکری، مولانا منظور حسین، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا منصور روحانی، مولانا انصاف علی حیدری، مولانا صادق حیدری سمیت مومنین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ واضح رہے کہ اس مسجد کا پرانا نام مسجد جمکران تھا جو کہ کافی خستہ حال اور مومنین کی ضرورت کے عین مطابق نہ تھی، الحمد اللہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اس کی تعمیر نو کے بعد اس میں مسجد، امام بارگاہ، کتب خانہ، سرد خانہ اور دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button