Uncategorized

گلشن معمار میں مارے جانیوالے داعش کے کمانڈر نکلے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  گلشن معمار میں گزشتہ روز ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں سے ایک مجاہد عرف طلحہ کے سر کی قمیت 10 لاکھ روپے تھی۔ گلشن معمار میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دو دہشت گرد داعش کے مقامی کمانڈر تھے۔ ان میں سے ایک مجاہد عرف طلحہ کے سر کی قمیت 10 لاکھ روپے تھی۔ ایس ایس پی سی ٹی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ شاپنگ سینٹرز، قونصیلٹ اور دیگر مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے جس میں سیکورٹی فورس کے افسران کے نام ہیں۔ ہلاک دہشت گرد اپنے طور پر داعش کے لئے کام کر رہے تھے اور ان کے شام اور عراق میں رابطے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button