امام جمعہ ہالا علامہ دوست علی سعیدی کا ایم ڈبلیو ایم میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پیام وحدت کنونشن کے اختتام پر شاہ لطیف ؒ کی دھرتی کے عظیم فرزند اور امام جمعہ ہالا علامہ دوست علی سعیدی نے باضابطہ طور پر ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستاب وہ واحد جماعت ہے جو بلاتخصیص مذہب ومسلک ، رنگ ونسل وطن عزیزکے محروموں کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری جیسا شجاع اور نڈرلیڈر ملت جعفریہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ، میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ قدم با قدم ملت کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔واضح رہے کہ علامہ دوست علی سعیدی نے ہالا کے حالیہ ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سید فرمان شاہ کی نا فقط حمایت کی تھی بلکہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ انتخابی مہم میں بھی شب وروز کوشاں رہے تھے، جسکے نتیجے میں ہالا کے ہزاروں غیور شہریوں نے ووٹ کی طاقت سے ایم ڈبلیوایم پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔