Uncategorized

245 سرکاری افسران اور 34 سیاستدانوں کے تکفیری دہشتگردوں سے روابط ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پنجاب حکومت کے 245 سرکاری افسران اور 34 سیاستدانوں کے کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں سے روابط ہیں جو ان افراد کی صوبے میں ‘امن سوچ کی مخالفت کی عکاسی کرتا ہے۔

تاذہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ انکشافات پنجاب کے سابق گورنر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری سرور نے ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیئے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ پورے ملک میں تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروںکے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے، لیکن اس آپریشن کا دائرہ کار پنجاب حکومت کے سرکاری افسران اور سیاستدانوں تک بڑھایا جائے۔سابق گورنر نے مذید کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کی دھمکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری افسران اور سیاستدانوں کے تکفیری ‘دہشتگردوں سے روابط کو ہرگز معاف نہیں کرنا چاہیئے۔

چوہدری سرور نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ‘یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے سارے مجرموں (افسران اور سیاستدانوں) کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے جو کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سے نا فقط روابط رکھتے ہیں بلکہ ان تکفیری دہشتگردوں کی سہولت کاری بھی کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سے روابط رکھنے والے سرکاری اہلکاروں اور سیاستدانوں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button