Uncategorized

کالعدم لشکر جھنگوی کے کارندے سکھر جیل سے رہا ہونے لگے، دہشت گردی کی کارروائیوں کا خدشہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکھر جیل سے رہا ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی قاسم رشید گروپ کے کارندے کراچی میں دوبارہ متحرک ہونے لگے۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی قاسم رشید گروپ کے کئی کارندے سکھر جیل سے رہا ہو چکے ہیں جو شہر میں دوبارہ تحریب کاری کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم رشید سکھر جیل سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا تاہم اس گروپ کے کئی انتہائی مطلوب کارندے جیل سے رہا ہو چکے ہیں جو حالیہ دنوں میں ہونے والی دہشت گردی اور قتل کی 6 وارداتوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ رہا ہونے والے کارندے اس سے پہلے بھی شہر کا امن و امان تباہ کرنے میں ملوث رہ چکے ہیں جبکہ اس گروہ کا ایک اہم رکن حافظ خادم تاحال جیل میں قید ہے جسے رہا کروانے کیلئے دہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button