Uncategorized

تحریک جعفریہ کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے خارج کیا جائے، عزاداری کونسل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پنجاب کی عزاداری کونسل کے اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں اتحاد امت کو وقت کا تقاضا قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ کسی بھی مذہب و مسلک کے مقدسات کی توہین جائز نہیں، اتحاد بین المسلمین کی جدوجہد میں علامہ ساجد علی نقوی کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں، فورتھ شیڈول کا پرامن شہریوں کیخلاف ناجائز استعمال روکا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تحریک جعفریہ کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالا جائے، گلگت بلتستان کو آئینی طور پر 5واں صوبہ تسلیم کیا جائے۔ صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں قومی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ پاکستان پر نارروا پابندی کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے 18 نومبر 2014ءکے فیصلے کو سراہتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ سے ٹی جے پی کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں شام، بحرین، یمن اور عراق میں امریکہ اور عرب بادشاہتوں کی مداخلت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ عالمی دہشتگرد اور تکفیری گروہ کیخلاف امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے، کسی کو رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیں۔ نیز 34۔ ممالک کے دفاعی اتحاد کے مضر اثرات کے ازالے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔ شام میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے غیر دانشمندانہ نفرت آمیز اقدامات عالم اسلام کی اجتماعی طاقت کو متاثر کریں گے۔ اجلاس میں شریف اور پرامن شہریوں کو تنگ کرنے کیلئے فورتھ شیڈول کے ناجائز استعمال کی مذمت کرتے ہوئے نئی پالیسی تشکیل دینے اور فورتھ شیڈول کو صرف دہشتگردوں اور نقص امن کا باعث بننے والوں کیخلاف استعمال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرین کی فی الفور بحالی کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button