بھٹکی ہوئی انسانیت علی ابن ابی طالب (ع) کے در سے وابستگی اختیار کریں، مولانا عون نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریحان اکیڈمی کے تحت جشن مرتضوی بسلسلہ ولادت حضرت علی ؑ کا جلسہ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں پروفیسر سحر انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جلسے سے خطاب کے دوران مولانا عون نقوی نے کہا کہ مسلم امہ اور بھٹکی ہوئی انسانیت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کے در سے وابستگی اختیار کریں تو مشکلات سے نجات حاصل کرسکتی ہیں۔ مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مسلمان رسول اکرمﷺ اور اہلبیت اطہار ؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ حضرت علی ؑ بلند پایہ سیرت و کردار کے مالک تھے ان کی حیات طیبہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔ جلسے میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی، راشد حسین ربانی، سینیٹر مسرور احسن، اقبال حیدر اموں، جاوید کربلائی، سابق وفاقی وزیر جان علی چنگیزی، ایس ایم نقی نے خصوصی شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ندیم نقوی، حیدر عباس زیدی اور عباس نقوی نے انجام دیئے۔ بعد ازاں ریحان اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔