Uncategorized

جامعہ عروۃ الوثقٰی نے روزنامہ جہان پاکستان کے صحافی کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جامعہ عروۃ الوثقٰی کی جانب سے روزنامہ جہان پاکستان کے رپورٹر اسد مرزا کیخلاف غلط رپورٹ پبلش کرنے پر پچاس کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ اخبار کے رپورٹر نے ایک بےبنیاد اور من گھڑت اسٹوری کی بنیاد پر مدرسے اور اس کے مہتمم استاد سید جواد نقوی کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر متعلقہ رپورٹر کو پچاس کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ روزنامہ جہان پاکستان اور کئی دیگر آن لائن اداروں نے چند روز قبل ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ جامعہ العروۃ الوثقٰی میں حزب اللہ لبنان کی طرز پر ٹریننگ کیمپ کرائے جاتے ہیں اور اس مدرسے کی ملک بھر کی برانچوں میں خصوصی ٹریننگ کرائی جاتی ہے، اس ٹریننگ کا مقصد ملک بھر میں فرقہ وارانہ کارروائیاں انجام دینا ہے، مدرسے پر ایران سے فنڈنگ لینے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button