مردان،سعودی تکفیری دہشتگردوں کا ایکسائز آفس پر خودکش حملہ اور فائرنگ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میںواقع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگرد کے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں 10 افراد زخمی ہوئے، جبکہ شھادتوںکا بھی خدشہ ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت کے اندر کچھ تکفیری دہشتگرد گھس گئے اور انھوں نے فائرنگ شروع کردی۔دوسری جانب زخمیوں کو مردان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.
ایکسائز آفس مردان کے کینٹ ایریا میں مال روڈ پر واقع ہے، جو کافی گنجان آباد ہے اور یہاں لوگ اچھی خاصی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اس سے قبل بھی اس علاقے میں اس سے حملے ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس 29 دسمبر کو بھی ضلع مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے باہر سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگرد نے خود کش حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 21 افراد شھید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔