Uncategorized

لاہور، ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ایران کے پاکستان میں سفیر مہدی ہنر دوست نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے منصورہ لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زرائع کے مطابق ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست منصورہ پہنچے تو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہونے سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران دوستی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ایران نے ہر مشکل کھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم ایران کی دوستی ہمیشہ فخر کرتے ہیں کیوں کہ قیام پاکستان کے بعد سب سے پہلے ایران نے ہی پاکستان کو تسلیم کیا تھا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان آکر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اپنے ہی گھر میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بہت محبت کرنے والے ہیں، پاکستانی محنتی قوم ہے اور پاکستان کیساتھ ایران کے ثقافتی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہیں جو لازوال ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button