Uncategorized

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سمری وزارت داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں 4 مئی سے اگلے 90 روز کیلئے اضافہ کیا جائے، رینجرز کو خصوصی اختیارات کراچی میں کارروائیوں کیلئے دیئے جائیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 3 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button