Uncategorized
حساس اداروں کی رپورٹ پر تفریحی پارکوں کے حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزارت داخلہ نے سرگودہا ڈویژن کے تمام اضلاع میں مختلف تفریحی مقامات پارکوں کے سکیورٹی انتظامات غیر تسلی بخش ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا ٹاسک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سانحہ اقبال پارک لاہور کے تناظر میں حساس ادارے نے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے مختلف پارکوں اور تفریحی مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں نقائص کی نشاندہی کی، جس پر ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ از سر نو حفاظتی پلان تشکیل دیئے جائیں۔