کرپٹ سیاست دانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کرپٹ سیاست دانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ جبکہ ملکی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک و قوم کو دہشت گردی اور کرپشن سے نجات دلائیں۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے نصیر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور مرکزی امام بارگاہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔اطلاعات کے مطابق علامہ مقصود ڈومکی نے ڈیرہ مراد جمالی کا دورا کیا، اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاست دانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ جبکہ ملکی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک و قوم کو دہشت گردی اور کرپشن سے نجات دلائیں۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سانحہ چھلگری دہشت گردی کا المناک سانحہ تھا، مگر حکومت اور ریاستی ادارے چھ ماہ گذر جانے کے باوجود معصوم انسانوں کے قاتل سفاک تکفیری دہشت گردوں کو نہیں پکڑ سکے۔ زخمیوں کے علاج اور متاثرین کی امداد سے متعلق بھی حکومتی وعدے پورے نہیں ہوئے۔ چھلگری کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہئے۔
دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کھرل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے سانحہ چھلگری اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کی تفصیلات بتاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف نصیر آباد ڈویژن میں بھرپور آپریشن کیا جائے اور سانحہ چھلگری میں ملوث تکفیری دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔