Uncategorized

کرپشن راج نہیں چلنے دیں گے، جمہوریت کے نہیں، کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف ہیں، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اس وقت مالی، سیاسی، اخلاقی اور نظریاتی کرپشن کا راج ہے، کرپشن کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے، دوسری طرف اشرافیہ ملک کی دولت کو لوٹ رہے ہیں، پنامہ لیکس کے انکشافات کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو کرپشن سے نجات کیلئے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے، ملک میں کرپشن کیخلاف ایک منظم اور جامع تحریک آج وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے، یہی وقت ہے کہ جب قوم کو عزم کرنا ہوگا کہ ملک میں کرپشن راج نہیں چلنے دیں گے، ہم جمہوریت کے نہیں، کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف ہیں، پاکستان کو ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بنا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سنی تحریک کے صوبائی دفتر مرکز اہلسنت پر ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب نہ دیا تو عوامی احتجاج کا رک رائیونڈ شاہی محل کی طرف بھی ہو سکتا ہے، پانامہ لیکس کے معاملہ پر سیاست نہیں، بلکہ شفاف تحقیقات کے حامی ہیں، ملک میں بلاتفریق احتساب ناگزیر ہو چکا ہے، کرپٹ عناصر جہاں کہیں بھی ہیں ان کا قلع قمع ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست برائے دولت نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت ہونی چاہیے، حکمرانوں نے پاکستان کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا معاشی غلام بنا دیا ہے، غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں، مالیاتی اداروں سے 280 ارب روپے کے قرضے معاف کرانا تشویشناک امر ہے، پاناما لیکس پر بننے والا جوڈیشل کمیشن قرضوں کی معافی پر بھی تحقیقات کرے، آصف علی زرداری اور نواز شریف اپنے خاندان کے اثاثے پاکستان منتقل کر دیں تو ملک کی معیشت ٹھیک ہو جائے گی، اگر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو حکمرانوں کو اپنے حقیقی اثاثے قوم کے سامنے ظاہر کرنا ہوں گے بصورت دیگر عوامی احتجاج کا سلسلہ نہیں رک سکے گا، وزیراعظم جلسوں کے بجائے پارلیمنٹ میں اپنا مؤقف پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو ذاتی اور صوبائی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور پاکستان کے معاشی مرکز شہر قائد کو اسلحہ اور ہر طرح کے مافیاز سے پاک کیا جائے، پنجاب میں بھی رینجرز کا آپریشن شروع کیا جائے اور ملک بھر میں نوگو ایریاز ختم کئے جائیں۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، حکومت را کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے، بلوچستان، کراچی سمیت ملک بھر میں ہونیوالی تمام دہشتگردی کا ذمہ دار براہ راست بھارت ہے، امریکہ بھارت کو علاقے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، پاکستان میں وائیٹ ہاؤس کا حکم نہیں چلنے دیں گے، اہل حق امریکی نیو ورلڈ آرڈر کی مزاحمت کریں گے، حکومت بھارتی مداخلت اور جارحیت کا معاملہ اپنے سفیروں کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے رکھے، ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کی کامیابی کے علاوہ دہشتگردی کیخلاف دوسرا کوئی آپشن نہیں، دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بجائے شخصیات کو بچانے میں مصروف عمل ہیں، حقیقی جمہوریت پسند جماعتوں کو ذاتیات کے خول سے نکل کر ملکی سالمیت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا، عوام آئندہ انتخابات میں قومی دولت لوٹنے والوں کا بائیکاٹ کریں گے ،کرپشن کا بازار گرم رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانے والوں کا کٹرا حتساب کریں گے۔

انہون نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی کو مادر پدر آزادی کی اجازت نہیں دیں گے، بیہودگی، بے راہروی، فحاشی اور عریانی کو ترقی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ سنی تحریک حقوق نسواں کیلئے اپنی اخلاقی، آئینی وقانونی جدوجہد جاری رکھے گی، اسلامی معاشرہ اور قوانین ہی خواتین کے حقوق کا بہترین ذریعہ ہیں، پنجاب اسمبلی میں پاس ہونیوالے حقوق نسواں بل پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے، سوشل میڈیا پر توہین رسالت ﷺ اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو انٹر پول کے ذریعے فوری گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور آئین پاکستان کے تحت ان مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button