پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، عمران خان کا نیا پاکستان یا شیعہ مقتل گاہ ؟ 4 شیعہ مومنین شھید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عمران خان کا نیا پاکستان یا شیعہ مقتل گا ؟ ڈیرہ اسمٰعیل خان شیعہ عمائدین کی مقتل گاہ بن گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے زیرِ سرپرستی کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں پشاور کے بعد ڈیرہ اسمٰعیل خان میں شیعہ قتلِ عام جاری۔

زرائع کے مطابق عمران خان کے نئے پاکستان کے خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے بعد عمران خان کے چہیتے وزیرِ اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے زیرِ سایہ پلنے والے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کو بھی شیعہ خون سے رنگ دیا۔ڈی آئی خان کے تھانہ چھاونی کی حدود میں ایک ہی دن میں چار اہل تشیع پروفیشنلز کو شہید کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملک دشمن ، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے سفاک دہشتگردوں نے چند منٹوں میں ڈی آئی خان کے علاقے مریالی موڑ میں مختیار حسین بلوچ اور اختر علی جبکہ گرڈ سٹیشن کے علاقے ڈی آئی خان کے معروف وکیل سید مستان شاہ زیدی کے داماد سید علی مرتجز شاہ زیدی ایڈوکیٹ اور انکے دوسے ساتھی سید عاطف شاہ ایڈوکیٹ میں شھید کردیا۔

زرائع کے مطابق مریالی موڑ پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے میں مختیار حسین بلوچ اور اختر علی دونوں قریبی دوست تھے اور دونوں دوست ایک شادی (نکاح) کی تقریب میں شرکت کی غرض سے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نئے پاکستان کے پرانے تکفیری دہشتگردوں نے انتہائی قریب سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد گولیاں لگنے سے اختر علی موقع پر ہی شھید ہوگئے جبکہ مختیار حسین بلوچ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی شہید ہوگئے۔دوسری جانب اس واقعے کے فوری تیس منٹ بعدتھانہ چھائونی کی ہی حدود کے علاقے گرڈ سٹیشن میں تکفیری دہشتگردوں نے ڈی آئی خان کے ایک معروف وکیل سید مستان شاہ زیدی کے داماد سید علی مرتجز شاہ زیدی ایڈوکیٹ اور انکے ساتھی سید عاطف شاہ ایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

ایک ہی دن میں، ایک ہی تھانے کی حدود میں چار اہل تشیع پروفیشنل کے سفاکانہ قتل عام پر شہریوں نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور فوج سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایک ہی وقت میں چار شیعہ پروفیشنلز کی شھادت پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے بعد ڈی آئی خان میں تسلسل سے جاری شیعہ قتلِ عام پی ٹی آئی حکومت کا نا اہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے بعد نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button