Uncategorized

خرم ذکی کی شہادت، حکومت تکفیری دہشتگرد وں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کرے، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردی کے واقعہ میں سول سوسائٹی کے رہنما اور ممتاز صحافی خرم ذکی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالعدم مذہبی جماعتوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔

زرائع کے مطابق شہید خرم ذکی کے جلوس جنازہ میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ خرم ذکی کو ملک دشمن تکفیری گروہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گی ہے، خرم ذکی ایک نڈر اور سچائی پسند محب وطن پاکستانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، حکومت امن و امان کے قیام اور عوام کو تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اس سے قبل گذشتہ ماہ کراچی میں جمعہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے جامعہ کراچی کے گولڈ میڈلسٹ ہاشم رضوی کو بھی سفاک تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے قاتل تاحال نہیں پکڑے گئے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس مظلومانہ شہادت کے مرتکب تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں، افواج پاکستان اور حکومت کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا اعلان کریں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک بار بھی پشاور، ڈیرہ اسماعیل خاں اور کراچی میں پروفیشنلز وکلاء، اساتذہ اور صحافیوں کا سلسلہ وار قتل پاکستان میں سعودی عمل دخل اور تکفیری دہشتگردوں کی معاونت کا ثبوت ہے، یہ بیرونی مداخلت ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش ہے، انتہاء پسند عناصر شیعہ پروفیشنلز کو مسلسل ٹارگٹ کا نشانہ بنا کر ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو سرعام چیلنج کر رہے ہیں، ٹارگٹ کلنگ کی پے در پے وارداتوں سے اس تاثر کو تقویت مل رہی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مذموم عناصر کے ناپاک ارادوں کے سامنے پسپائی اختیار کر چکے ہیں، ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اور قانون و آئین کی پاسداری کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں، یہی آئین ریاست کو پابند بناتا ہے کہ وہ ہر شہری کے بلا امتیاز تحفظ کو یقینی بنائے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہے خرم ذکی کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ایسے عناصر کو جب تک نشان عبرت نہیں بنایا جاتا، تب تک ملک میں ایسا واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔ دریں اثناء سماجی رہنما خرم زکی کی ٹارگٹ کلنگ پر علامہ ناصر عباس، نو منتخب صوبائی رہنما علامہ مقصود ڈومکی، علامہ مختار امامی، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی نے سماجی رہنما خرم ذکی کے قتل مذمت کی اور انچولی مسجد و امام بارگاہ میں اہل خانہ سے تعزیت کی اور انچولی سے سی ایم ہاؤس جلوس جنازہ میں شامل رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button