کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شھید، 6 افراد زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی جانب سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شھید جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں کی جانب سے اس وقت دھماکہ کیا گیا کہ جب یونیورسٹی کی بسیں طلبا کو لے کر دروازے سے باہر نکل رہی تھیں۔ دھماکے کی وجہ سے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شھیدہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کئے جانے والے دھماکے میں عین اس جگہ کو نشانہ بنایا گیا کہ جہاں پر پولیس اہلکاروں سمیت یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتےہیں۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امداد ی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔