Uncategorized
سانحہ صفورا اور سبین محمود قتل کیس، آرمی چیف کی القاعدہ کے 5 مجرموں کو پھانسی کی سزا کی توثیق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ صفورا اور سبین محمود قتل کیس کے پانچ مجرموں کو پھانسی کی سزا کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توثیق کر دی۔ پانچوں دہشت گردوں پر مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل راحیل شریف نے سانحہ صفورا اور سبین محمود کے قتل کے پانچ مجرموں کو سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ فوجی عدالتوں نے دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا تھا، جن مجرموں کے سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے وہ سانحہ صفورا اور صالح مسجد کے قریب حملے میں ملوث تھے۔ پھانسی کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں طاہر حسین منہاس، سعد عزیز، اسدالرحمن، حافظ ناصر، محمد اظہر عشرت شامل ہیں۔ پانچوں دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ کے ساتھ تھا۔