Uncategorized

پاراچنار میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے، علی مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہنگامی اجلاس سے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی اور پشاور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات پاکستان و اسلام دشمن تکفیری عناصر کی ایک گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں جن کو روکنے میں وفاقی و صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ مرکزی صدر نے کہا کہ پاراچنار میں پرامن محب وطن پاکستانیوں پر فائرنگ کا واقعہ ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارا چنار میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور بے گناہ گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ علی مہدی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات بالخصوص پارا چنار میں ریاستی دہشتگردی سے وفاقی و صوبائی حکومت خیبر پختونخواء کے پرامن اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں اور سیکورٹی اداروں کی قلعی کھل گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button