Uncategorized
آئی ایس او کے کارکنان مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپوں میں شریک ہوں، علی مہدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر علی مہدی نے ملک بھر میں ملت تشیع پاکستان کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے بھرپوراظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلا ن کیا کہ آئی ایس او کے کارکنان ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپوں میں شریک ہوں گے۔ مرکزی صدر علی مہدی نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ دانشوروں کاتکفیریوں کے ہاتھوں قتل درحقیقت عالمی استعمار کی سازش ہے ۔