Uncategorized

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پولیس کی ہر سطح پر مکمل معاونت کی جائیگی، کور کمانڈر کراچی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ پاک فوج شہر کے امن کو بحال کرنے کی کوششوں میں پولیس کی مکمل معاونت کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ اور بالخصوص کراچی کے امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کور کمانڈر کراچی نے سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام کیلئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے امن کو بحال کرنے کی کوششوں میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے، پاک فوج سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پولیس کی ہر سطح پر مکمل معاونت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button