Uncategorized

علامہ صادق رضا تقوی کا علامہ ساجد نقوی اور عوام کے نام اہم پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )اس وقت ملت تشیع ایک امتحان سے گزرہی ہے،عرصہ دراز سے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری ہی،لیکن ہماری کوئی سنوائی نھیں۔ ہم نے دھرنے دیئے، مظاہرے کئے۔ جیل بھرو تحریک چلائی لیکن کچھ نا ہوا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار علامہ سید صادق رضا تقوی نے ایک تربیتی نشست میںنمائندہ ولی فقیہ علامہ ساجد نقوی سمیت تمام شیعہ جماعتوں، تنظیموں، اداروں اور عوام کے نام دیئے گئے اپنے ایک اہم پیغام میں کیا ۔ پشاور سمیت ڈیرہ اسمٰعیل خان ، کراچی میں شیعہ مسلمانوں کے قتلِ عام باالخصوص ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرذند پاکستان سید خرم زکی کی المناک شھادت اور جشن انوار شعبان کے موقع پر پاراچنار میں درندہ صفت ایف سی اہلکاروں کے وحشیانہ فائرنگ سے 4 شیعہ مومنین کی شھادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے گزشتہ 10 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئےعلامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھاوطن عزیز پاکستان میں ہمارے ڈاکٹرز،انجینئرز،وکلاء،ججز،جوانوں، بچوں، بوڑھوں خواتین کو شھیدکیا جاتا رہا لیکن اس بار جو انتہائی شرمناک عمل انجام دیا گیا وہ پاراچنار میں ملک کے ایک انتہائی اہم حساس فوجی ادارے ایف سی کی جانب سےنہتے شیعہ مومنین پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں چند شیعہ مومنین کی المناک شھادت اور سینکڑوں کا ذخمی ہونا ہے۔

علامہ صادق رضا تقوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف اسلام آباد میں شیعہ علماء(مجلس وحدت مسلمین پاکستان) کی جانب سے بھوک ہڑتال جاری ہے کہ جس کی حمایت میں امریکہ، یورپ سمیت پوری دنیا میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں۔علامہ صادق رضا کہا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم شیعہ قتل عام کے خلاف اٹھنے والی اس آواز کہ جس کا تعلق کسی تنظیم یا ادارے سے نھیں بلکہ ملت تشیع کے حقوق کی آواز ہے کہ جس کے لئے ہم سب کو جماعت اور تنظیم سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ ایک عالم دین کہ جو شوگر کا مریض ہو اور 8 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہو اور دیگر علماء کہ جنمیں بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن صلاح الدین،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت دیگر شیعہ علماء اس بھوک ہڑتال میں شامل ہیں وہیں دیگر شیعہ جماعتیں، ادارے،ماتمی تنظیمیں شیعہ قتل عام کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے موؑقف اور بھوک ہڑتال کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں وہیں ملک کی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،پاکستان عوامی تحریک،عوامی نیشنل پارٹی سمیت اہلسنت جماعتوں کے قائدین صاحبزادہ حامد رضا ، جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہان پیر معصوم شاہ،پیر اعجاز ہاشمی،ملی یکجہتی کونسل سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔علامہ صادق تقوی نے شیعہ مومنین باالخصوص علماء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ مومنین کے قتل عام کے خلاف سلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال اور احتجاج کی ہمایت میں آگے بڑھیں، کیونکہ یہ ہمارے حقوق کی آواز ہے ناکہ کسی جماعت یا ادارے کے حقوق کی آواز نھیں ہے،یہ صحیح ہے کہ ادارے ایک جماعت نے شیعہ نسل کشی کے خلاف قدم اٹھایا ہے لیکن اس قدم میں پوری قوم کو شامل ہونا چاہئے۔

علامہ صادق تقوی نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ نمائندہ ولی فقیہ ہیں، جسطرح ولی فقیہ پورے عالم اسلام کے لئے باپ کا درجہ رکھتا ہے، اسی طرح آپ نمائندہ ولی فقیہ ہوکر ایک باپ کا درجہ رکھتے ہیں،آپ سے امیدیں وابستہ ہیں اس قوم کی۔ایک باپ ہونے کے ناطے آپ اس آواز سے آواز ملائیں۔نمائندہ ولی فقیہ ہونے کے ناطے آپ پر یہ لازم و فرض ہے کہ ایک برادر مومن،ایک عالم دین، امام جعفر صادقؑ کے مکتب کا ایک سپاہی شیعہ حقوق کے لئے آواز بلند کررہا ہے نا کہ اپنے گھر کے لئے آواز نھیں اٹھا رہا۔یہ بھوک ہڑتال،یہ علماء کا جمع ہونا یہ تنظیموں کا جمع ہونا، کسی خاص مقصد کے لئے نھیں بلکہ شیعہ حقوق کے لئے ہے۔شیعہ علماء کونسل ہو یا عزاداری کونسل یا عزاداری سے منسلک ادارے ! سب کو چاہئے کہ شیعہ حقوق کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آواز سے آواز ملائیں۔علامہ صادق رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا رہنمائوں اور کارکنان کو بھی مخاطب کرتے ہئے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے برادران سے بھی کہوں گا کہ اگر دوسری طرف کہیں سے بھی شیعہ حقوق کے لئے آواز اٹھتی ہے تو انکا بھی فریضہ ہے کہ دوسری ملی تنظیموں کے ساتھ ملکر حق کے لئے بلند ہونے والے آواز میں قوت و طاقت پیدا کریں۔

علامہ صادق رضا نے علامہ سید ساجد علی نقوی اور دوسرے علماء و خطباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نکلیں اور کم از کم از بھوک ہڑتال اور احتجاج کی کم از کم حمایت تو کریں۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اس بھوک ہڑتال اور احتجاج کی حمایت کے لئے ہندو،سکھ اور دیگر غیر مسلم عام اور رہنماء پہنچ رہے ہیں،
لیکن اگر جو نھیں پہنچ رہا تو وہ ہے جو ہمارے لئے نمائندہ ولی فقیہ ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی ! آپ کے نام کیساتھ قائد ملت جعفریہ لگایا جاتا ہے، اگر آپ واقعا” قائد ملت جعفریہ ہیں، نمائندہ ولی فقیہ تھے یا ہیں تو آپ پدرانہ شفقت کا مظاہرہ کریں۔اس آواز کہ جو شیعہ حقوق کی آواز ہے،شیعہ مکتب کی آواز ہے، شیعہ مکتب کے خلاف ہونے والے ظلم کی آواز ہے۔اس مجرمانہ خاموشی کے خلاف جو آواز اٹھی ہے اس آواز سے آوز ملائیں۔

یہ قوم کی آواز ہے، یہ قوم کا درد ہے۔قوم کی صدا ہے،یہ آواز قوم کا پیغام ہے اپنے علماء باالخصوص علامہ سید ساجع علی نقوی کے نام کہ اگر آپ واقعا” سمجھتے ہیں اور آپ کے نام کے ساتھ لگایا جاتاہےکہ آپ نمائندہ ولی فقیہ ہیں،آپ قائد ملت جعفریہ ہیں تو پھر آپ کو ویسے ہی کردار ادا کرنا چاہے، بغیر اس بات کے کہ جیسے ولی فقیہ تمام جماعتوں،تمام اداروں تمام معاشروں کے لئے ولی فقیہ ہیں، اسی طریقے سے نمائندہ ولی فقیہ کو بھی تمام جماعتوں کے لئے نمائندہ ولی فقیہ ہونا چاہئے، وہ پدرانہ شفقت ایک تنظیم، ایک ادارے ایک جماعت سے وابستہ نا ہو ، بلکہ آواز ہر اس آواز کے ساتھ شامل ہو کہ جو شیعہ حقوق کے لئے بلند ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button