پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، شیعہ علماء کونسل پاکستان ،شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج کی مخالف نکلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں بے گناہ شیعیان حیدر کرار کی شہادتوں کے خلاف احتجاج ریلی نکالنے پر شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل رہنما ہیبت صدیقی نے کہا ہے کہ یہ امن امان کو خراب کرنے کی سازش ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری مجلس وحدت اور آئی ایس او پر عائد ہوگی،ساتھ ہی انہوں نے ٹارگیٹ کلنگ میں شہید ہونے والے مومنین کے قاتلوں کی گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالنے والوں کی مذمت بھی کر دی ہے۔

زرائع نے ڈیر ہ نیوز پیپر کی خبر سے نقل کیا ہے کہ شیعہ علماءکونسل نے شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف ماتمی انجمنوں ، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے حوالے پریس ریلیز میں کہا کہ انکی تنظیم اس احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کرتی ہے کہ جس سے فرقہ واریت پھیلے، یہ خبر ڈیرہ اسماعیل خان کے نمائندہ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ مہینہ میں ایک ساتھ چار شیعہ پروفیشنلز کو شہید کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی کئی مومنین وقفہ وقفہ سے شہید ہورہے تھے اس حوالے سے مقامی انجمنوں اور تنظیموں نے مل کر ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا تھا جیسے شیعہ علماء کونسل نے فرقہ واریت پھیلانے کا ذریعہ قرار دیکر اس سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button