سرگودھا موٹروے پر پولیس کی کارروائی، 2 تکفیری دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا موٹر وے پر کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا پولیس نے موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلاشنکوف، 9 ریپیٹرز، 25 پسٹل، 9 ایم ایم اور ہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔ ڈی پی اوسرگودھا کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے کار کا ٹائر برسٹ کرکے ٹرک میں لوڈ کر رکھی تھی، جس کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپایا ہوا تھا، جسےخبیر پختونحوا سے موٹر وے کے راستے سرگودھا لایا جا رہا تھا، تاہم تلاشی لینے پر برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحہے کو قبضے میں لے کر دونوں تکفیری دہشتگردوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر نے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔