Uncategorized

کراچی، جعفر طیار میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ جوان شھید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملیر کے علاقے جعفرِ طیار سوسائٹی میں نادِ علیؑ چوک پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سےدو شیعہ جوان شھید جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

زرائع کے مطابق کراچی کی حساس ترین شیعہ آبادی جعفرِ طیار سوسائٹی میں نادِ علیؑ چوک پر موجود دو شیعہ جوان امیر حیدر اور عاصم عباس پر تکفیری دہشتگردوں نے اسوقت فائرنگ کردی کہ جب یہ نوجوان وہاں بیٹھے تھے۔اطلاعات کے مطابق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کی جعفرِ طیا ر سوسائٹی میں نادِ علیؑ چوک پر فائرنگ سے دو شیعہ جوان امیر حیدر اور عاصم عباس شھید ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو زرائع کے مطابق شھید امیر حیدر اور شھید عاصم عباس کے جسدِ خاکی جناح اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں ، جہاں ضروری کاروائی کے بعد دونوں شھداء کے جنازے ملیر جعفرطیار منتقل کےت جائیں گے۔

کراچی کی حساس ترین شیعہ آبادی جعفرطیار سوسائٹی میں نادِ علیؑ چوک پر دو شیعہ جوانوں امیر حیدر اور عاصم عباس کی تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں المناک شھادت کے بعد علاقہ میں اشتعال پھیل گیا جس کے بعد مقامی پولیس اور رینجرز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button