Uncategorized

ارکان اسلام کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے والے یہودی ایجنٹ ہی ہو سکتے ہیں، معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے سعودی عرب کی طرف سے ایرانی عازمین حج کو ویزے جاری کرنے سے انکار اور کسی تیسرے ملک سے حج درخواستیں دینے کی تجویز کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود امت مسلمہ کی تقسیم کے اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق لاہور میں تحفظ حرمین شریفین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ 1987ء میں بھی سعودی پولیس نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنیوالے ایرانی حجاج کو شہید کیا تھا، اب معروف عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کی شہادت پر سفارتی تعلقات منقطع ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان روابط نہیں رہے مگر اس کا شکار حجاج کرام کو نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حج ارکان اسلام میں سے ہے، اس کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا کرنیوالے یہودی ایجنٹ ہی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین امت مسلمہ کا اثاثہ اور عقیدت کا مرکز ہے، شاہی خاندان کو اجازت نہیں دیں گے کہ و ہ کسی کے حج پر پابندی عائد کریں، پہلے یمن اور شام کے شہریوں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی، اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ آل سعود حرمین شریفین کے خادم کا کردار ادا کریں، اسلام کے ٹھیکیدار اور حجاز مقدس کے قابض نہ بنیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button