Uncategorized

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ملک کی ایک باوقار اور محب وطن شخصیت ہیں،چوہدری فیاض وڑائچ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہے اور ظالم کو بے نقاب کرکے دم لیں گے، مجلس وحدت مسلمین ملک میں ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں جو اقدام اُٹھا رہی ہے وہ لائق تحسین ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے اپنی قیادت میں عوامی تحریک کے ایک وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے بھوک ہڑتالی کیمپ کےدورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میجر(ر)محمد اقبال چغتائی، رائو عارف رضوی اور دیگر موجود تھے۔ چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ قائد انقلاب سانحہ پارہ چنار کے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہیے۔ پاکستان کے مظلومین کی حمایت میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس نے جو جدوجہد شروع کی اس میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چوہدری صفدر وڑائچ نے کہا کہ حکومت مجلس وحدت مسلمین کے تحفظات کو دور کرے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملک کی ایک باوقار اور محب وطن شخصیت ہیں۔ ان کی بھوک ہرتال کے معاملے میں حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ حکومتی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے عوامی تحریک کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کرتے رہیں گے، ہمارا احتجاج کسی ایک مذہب یا مسلک کے لیے نہیں بلکہ ہر مظلوم کے لیے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button