Uncategorized

کراچی پولیس ، ٹریفک اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تکفیری گروہ تک پہنچ گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پولیس عائشہ منزل کے قریب 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تکفیری دہشتگرد گروہ تک پہنچ گئی ہے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شھادت کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں پتہ چلا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی سے ہے۔ پولیس کے مطابق یہ تکفیری دہشتگرد گروہ گروہ گزشتہ برس بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے میں ملوث رہا ہے، ور ااس گروہ کے ارکان کو بیرون ملک سے ہدایات ملتی ہیں، اورتکفیری دہشتگرد کارروائی کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق مذکورہ تکفیری دہشتگرد گروہ کا کمانڈر بھی چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں کئی علاقوں میں کارروائی بھی کی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موٹر سائیکل سوار 2 تکفیری دہشتگردوں نے عائشہ منزل کے قریب ڈیوٹی پر مامور 2 ٹریفک اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button