Uncategorized

سی ٹی ڈی کی منگھو پیرمیں کارروائی، ایئرپورٹ حملے میں ملوث 2 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )منگھو پیر میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث 2 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کی گئی جس پر علاقے میں موجود تکفیری دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی گئی اور فائرنگ کا دوطرفہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔سی ٹی ڈی انچارج ڈی ایس پی علی رضا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 تکفیری دہشت گرد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تاہم دونوں دہشت گردوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق دونوں تکفیری دہشت گرد کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔دونوں تکفیری دہشت گردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button