Uncategorized

دہشت گردی کا ناسور ختم کئے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا، علامہ سید ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وطن عزیز اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، امت مسلمہ کو اپنے فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونا چاہئے ۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارشیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سرگودہا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کئے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گرد بھیس بدل کر ہماری صفوں میں گھسے ہوئے ہیں، قوم کو فوج کی بے مثال قربانیوں کی لاج رکھنا ہو گی۔ مدرسہ محمدیہ عربیہ جلال پور جدید ننگیانہ میں علامہ سید خادم حسین شیرازی کی برسی کے موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ مولانا خادم حسین شیرازی کی علمی خدمات سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مجلس عزا سے علامہ محمد حسنین شیرازی، سید ظہیر الحسنین، علامہ تقی نقوی، مولانا افضل حیدری، علامہ محی الدین اور مولانا اعجاز نجفی نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button