مضامین
بحرین ………….تنگ آمد بجنگ آمد۔۔۔کیا انتفاضہ شروع ہوگا۔۔۔؟

دنیا جانتی ہے کہ بحرینی عوام کی قیادت آیة اللہ عیسیٰ قاسم ایک بے نظیر شخصیت ہیںوہ ایک باتقویٰ عالم دین ،منجھے ہوئے سیاستدان،اور ایک ماہر انقلابی لیڈر ہیں انہوں نے شروع سے ہی عوام کو پرامن احتجاج کی ہدایت کی ہے اور بار بار اس بات کی بھی تاکید کہ ہے کہ پرائیوٹ اور حکومتی املاک کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے ۔
لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ انہیںجوانوں کی بات مانی پڑیگی جو انتفاضے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں ،آیة اللہ عیسیٰ قاسم سمیت تمام ان سات سیاسی پارٹیوں کے رہنماﺅں کے لئے اب شاید گنجائش نہیں رہی کہ وہ عوام سے اس بات کی خواہش کریں کہ وہ گولی کے جواب میں سرخ گلاب پیش کریں ،تھپڑ کے جواب میں ان کو دعادیں کیونکہ اب بات بہت آگے نکل چکی ہے اور عوام مجبوراپنے دفاع کے لئے ہر ممکنہ راستے کو اپنائے گی ۔
بحرینی عوام کے سامنے فلسطینی ماڈل وہ ماڈل ہوسکتا ہے جس کو وہ اپنے انتفاضے میں اپنائیں جہاں ٹینک کے مقابلے میں پتھر اور عزم و ارداہ ہوتا ہے اور حالات کی مزیدخرابی کی شکل میں بحرینی جوان کربلائی انتفاضے کو بھی اپنا سکتے ہیں ایسے میں پھر آل خلیفہ اور آلسعود کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے لگائی گئی یہ آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے